21 جنوری 2015 - 21:20
تل ابیب میں چاقو سے حملہ، 16 اسرائیلی زخمی + تصویر

مقبوضہ فلسطین کے تل ابیب کے مرکز میں ایک بس پر ایک فلسطینی نے چاقو سے حملہ کیا جس میں کم سے کم 16 صیہونی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں 6 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے تل ابیب کے مرکز میں ایک بس پر ایک فلسطینی نے چاقو سے حملہ کیا جس میں کم سے کم 16 صیہونی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں 6 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

صیہونی ٹی وی چینل-2 کے مطابق یہ حملہ بدھ کو تل ابیب کی میناخم بیگن سڑک پر بس میں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی پولیس نے حملہ آور کے پاؤں میں گولی ماردی۔
حملہ آور نے صیہونیوں کے سر اور گردن پر وار کئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے پہلے بس ڈرائیور پر چاقو سے حملہ کیا تاکہ وہ بس کا دروازہ نہ کھول سکے۔ مسافروں نے بس کا دروازہ خود کھولا ۔ حملہ آور کی پہپچان 23 سالہ فلسطینی کے طور پر ہوئی جو مغربی کنارے کے تل كرم علاقے کا رہنے والا ہے۔
واضح رہے گزشتہ نومبر میں مشرقی بیت المقدس میں اسی طرح کے حملے میں دو صیہونی زخمی ہوئے تھے۔ دوسری جانب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا کہ یہ حملہ، اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف طبیعی رد عمل ہے۔

.......
/169